the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
حیدرآباد 11۔جنوری (اعتماد نیوز) بیرسٹر اسد الدین اویسی ایم پی و صدر کل ہند مجلس اتحاد المسلمین نے کہا ہے کہ داعش طاغوتی اور شیطانی طاقت ہے۔ اگر دنیا میں ابلیس کی اولاد کو دیکھنا ہے تو داعش کو دیکھا جاسکتا ہے۔ داعش کے خلیفہ کی ہدایت پر اس سے وابستہ لوگ اپنی ماں کو سرعام گولی ماردیتے ہیں۔ یہ مسلمان ہی ہوسکتے ‘ انسان بھی نہیں ہوسکتے۔ یہ لوگ مجھے کیا دھمکی دیں گے۔ مسلمان پیدا ہوتے ہی اپنا سر حضوراکرمؐ کے قدموں میں ڈال چکے ہوتے ہیں۔ مسلم نوجوان اگر دونوں جہاں میں کامیابی حاصل کرنا چاہتے ہیں تو انہیں محبت رسولؐ کو اپنے دلوں میں جاگزیں کرنا ہوگا۔ محبت کے تقاضہ کے تحت تعلیمات کو بھی اپنانے کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی کل رات دیر گئے سنتوش نگر B7 گراونڈ میں جلسہ میلاد رحمۃ للعٰلمینؐ سے خطاب کررہے تھے۔ اس جلسہ میں جناب سید احمد پاشاہ قادری معتمد عمومی مجلس و رکن اسمبلی چارمینار ‘ جناب محمدممتاز احمد خان رکن اسمبلی یاقوت پورہ‘ سابق مجلسی کارپوریٹرس واجد علی خان ‘ شیخ شکیل محمود اور علماء مشائخ کے علاوہ سامعین کی کثیر تعداد شریک تھی۔ صدر مجلس بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مسلمانوں کو تلقین کی کہ وہ حضوراکرم ؐ کی تعلیمات پر سختی کے ساتھ عمل پیرا ہوجائیں جن کے ذریعہ ہم دونوں جہاں میں کامیابی اور کامرانی حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسلام دشمن طاقتیں مسلمانوں کو اسلام سے دور کرنے کی کوششیں کررہی ہیں ان طاقتوں سے مقابلہ کے لئے مسلمانوں



کو کلمہ کی بنیاد پر متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ بیرسٹر اسد الدین اویسی نے مسلم نوجوانوں کو مشورہ دیا کہ وہ نمازوں کی پابندی کریں‘ برائی سے بچیں اور دوسروں کو بھی برائیوں سے بچنے کی تلقین کریں۔سماجی برائیوں کے خاتمہ میں اہم رول ادا کریں۔ جہیز کی رسم ایک لعنت اور سماجی برائی ہے اور اس لعنت کو ختم کرنے میں نوجوانوں کو اہم رول ادا کرنا ہوگا۔ مسلمان اس مسئلہ پر دیگر اقوام کی تقلید کررہے ہیں جو نامناسب ہے۔ صدر مجلس نے کہا کہ سماج کو ان افراد کا بائیکاٹ کرنا ہوگا جو برائیوں میں ملوث ہیں۔ صدرمجلس نے کہا کہ دین اسلام میں مکمل داخل ہوکر اور دین پر مکمل عمل پیرا کے ذریعہ ہی مسلمان گمراہی سے محفوظ رہ سکتے ہیں۔ بیرسٹر اسد اویسی نے جماعت کو پہلے سے زیادہ مضبوط اور مستحکم کرنے کی ضرورت ظاہر کی اور مسلمانوں کو مشورہ دیا کہ وہ دشمنوں کی سازشوں سے چوکس رہیں۔ اجتماعیت کو برقرار رکھیں۔ مولانا حافظ محمد مظفرحسین قادری بندہ نوازی مومن کبھی دہشت گرد نہیں ہوسکتا اور دہشت گرد کبھی مومن نہیں ہوسکتا ۔ انہوں نے حضور اکرم ؐ کے فضائل اورمناقب تفصیلی بیان کئے ۔ مولانا حافظ وجیہ اللہ سبحانی اور دوسروں نے خطاب کیا۔ محمد آصف خان قادری‘ محمد شہزاد عطاری نے نعت سنائی۔ مسرس الحاج محمد یسینٰ‘ محمد افتخارالدین ‘ محمد بشیر ‘محمد امجد شریف ‘ محمد معین‘ عبدالغفار‘ محمد عدنان‘ محمد محی الدین وصی اور دوسروں نے انتظامات میں حصہ لیا۔ جناب ایوب شاد ڈائرکٹر جواہر گروپ تعلیمی ادارہ جات نے خیرمقدم کیا۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.